بلوچستان

چمن میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا

چمن: مال روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکے سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق چمن میں مال روڈ پر عین اس وقت دھماکا ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے مطابق گشت کررہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم فورسز کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سیکیورٹی فورسز  علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کررہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close