بلوچستان

مسلم لیگ ن سی پیک پر جھوٹا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

حب: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک پر ن لیگ کی حکومت نے قبضہ کرلیا ہے، 2013ء میں سی پیک معاہدے پر آصف علی زرداری نے دستخط کئے۔ بلوچستان کے ضلع حب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ ن سی پیک پر جھوٹا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہے، سی پیک معاہدے پر دستخط زرداری اور چینی صدر کی موجودگی میں ایوان صدر میں ہوئے۔

بلاول نے کہا کہ سی پیک کا مغربی روٹ نظرانداز کرکے بلوچستان کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے نواز شریف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے بلوچستان کو کالونی سے زیادہ اہمت نہیں دی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں بلوچستان میں بے پناہ ترقیاتی کام کروائے، یہ سارے تاریخی کام کرنے کے باوجود بلوچستان میں مسائل کا سامنا رہا۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں بلوچستان پاکستان کا واحد صوبہ تھا جس کے پاس سرپلس بجٹ تھا، ملکی تاریخ میں بلوچستان کو اتنے وسائل نہیں ملے جتنے ہم نے قومی خزانے سے بلوچستان کو وسائل فراہم کئے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک آمر نے بلوچستان میں نفرت کی آگ لگائی، 2008ء میں ہمیں خون میں لت پت اور جلتا ہوا بلوچستان ملا لیکن ہم نے بلوچستان کے ماتھے سے خون صاف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بلوچستان میں آپریشن بند کروائے اور آغاز حقوق بلوچستان کا جامع پروگرام شروع کیا، این ایف سی ایوارڈ پہلے صرف آبادی کے تحت دیا جاتا تھا، اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو خودمختاری دی اور صوبے آج تک عبوری این ایف سی ایوارڈ پر چل رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close