بلوچستانخیبر پختونخواہ

چاغی میں دو گروپوں کے مابین خونی تصادم میں 8 افراد جاں بحق

کوئٹہ: سرحدی علاقے برابچہ میں دو گروپوں کے مابین ہونے والے خونی تصادم میں 8 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے برابچہ میں دو گروہوں کے درمیان زمین کے تنازع پر مسلح تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ایف سی اور لیویز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حالات پر قابو پالیا۔ لاشوں اور زخمی افراد کو کوئٹہ سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close