بلوچستان

جے یو آئی (ف) کوئٹہ کے انٹرا پارٹی انتخابات، سینیٹر حافظ حمد اللہ ضلعی امیر منتخب

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلع کوئٹہ کے انتخابات گزشتہ روز ہوئے صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوئے۔ انتخابات کے دوران ضلعی امیر کیلئے حافظ حمد اللہ اور مولانا ولی محمد ترابی کے درمیان مقابلہ ہوا۔ حافظ حمد اللہ 294 ووٹ لے کر ضلعی امیر منتخب ہوگئے، جبکہ مولانا ولی محمد ترابی 252 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ضلعی جنرل سیکرٹری کیلئے سابق صوبائی وزیر در محمد پرکانی اور حاجی سازو دین کے درمیان مقابلہ ہوا۔ حاجی سازو دین نے 276 لے کر ضلعی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ ان کے مقابلے میں در محمد پرکانی نے 223 ووٹ لئے، جبکہ مولوی حبیب اللہ 260 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ جمعیت علماء اسلام کے تمام یونٹوں نے نومنتخب ضلعی امیر اور ضلعی جنرل سیکرٹری کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ضلع کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام بہت بڑی قوت بن کر ابھرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close