بلوچستان

پہلا بحری جہاز گوادر سے روانہ ہوگیا، اس میں کیا چیز بھیجی گئی؟ پاکستانیوں کیلئےبڑی خبر

گوادر: کوسکو کمپنی کا پہلا بحری جہاز سی فوڈ اجناس سے بھرے کنٹینرز لے کر یو اے ای کیلئے روانہ ہوگیا،پہلی کمرشل بحری جہاز کی روانگی پر گوادر پورٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز کی روانگی کے موقع پر پورٹ پر ہونیوالی تقریب سے وزیر مملکت برائے میرین کرنٹ افیئرز چوہدری جعفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے گوادر پورٹ کمرشل بحری جہازوں کیلئے آپریشنل ہوچکا ہے، گوادر پورٹ سے ہر ہفتے ایک کمرشل کارگو شپ مختلف ممالک کیلئے خام مال لے کر روانہ ہوگا جس سے یہاں کے مقامی تاجروں سمیت وسط ایشیا کے صنعت کار اور کمپنیاں اپنے مصنوعات کو دوسرے ممالک میں آسانی سے بھیج سکیں گے۔ گوادر پورٹ کے چیئرمین دوستین خان جمالدینی نے اپنے خطاب میں کہا کہ گوادر پورٹ سے ہر ہفتے ایک کمرشل بحری جہاز خام مال لیکر مختلف ممالک کے لئے روانہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے گوادر پورٹ کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑا ہے، اس میں ہمارے برادر ملک چین کی بھی بڑی کاوشیں شامل ہیں۔ اس سے قبل زینگ باوزونگ نے بتایا کہ کوسکو شپنگ لائن کی طرف سے 5000 کنٹینرز گنجائش کا جہاز اس روٹ پر چلایا جائے گا۔یہ سروس اس طرح سے ترتیب دی گئی ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک سے کنٹینر گوادر لایا اور گوادر سے لے جایا جا سکے گا۔زینگ باوزونگ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی دیگر بندرگاہوں کے برخلاف گوادر میں کنٹینر 48 گھنٹے سے پہلے کلیئر کیا جائے گا اور تاجروں کو اسٹوریج میں بھی جگہ کی کمی کا سامنا نہیں ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close