بلوچستان

کپتان نے اپنی ساری سینیٹ نشستیں ایسی شخصیت کی جھولی میں ڈال دیں کہ آصف زرداری کی تمام منصوبہ بندی دھری کی دھری رہ گئی، دلچسپ صورتحال

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی سینیٹ کی 13 نشستیں وزیراعلٰی بلوچستان کو دینے کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ سینیٹ کا چیئرمین بلوچستان سے ہونا چاہیئے۔ اسلام آباد میں وزیراعلٰی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کا چیئرمین بلوچستان سے ہونا چاہیئے۔ اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم اپنی سینیٹ کی 13 سیٹیں وزیراعلٰی بلوچستان کے حوالے کر رہے ہیں۔ ہم سب کی کوشش ہونی چاہیئے کہ سینیٹ کا چیئرمین مسلم لیگ (ن) سے نہ ہو، کیونکہ مسلم لیگ (ن) والے جمہوریت کے نام پر لوٹنے والے لوگ ہیں۔ یہ نواز شریف کو کرپشن کرنے کی اجازت دینے کا قانون بنانے کی کوشش کریں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ جب سے پاناما کیس سامنے آیا ہے، مسلم لیگ (ن) والے نواز شریف کی چوری بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ہر اس ادارے پر حملہ کر رہے ہیں جو ان کا غلام نہیں، یہ کبھی فوج پر حملہ کرتے ہیں تو کبھی سپریم کورٹ پر، جوکہ جمہوری رویہ نہیں ہے۔ اس موقع پر وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے دل بڑا کرکے ہماری حمایت کا اعلان کیا۔ چند گھنٹوں بعد آصف زرداری ہم سے ملنے آ رہے ہیں، آصف زرداری کو قائل کریں گے کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے ہو۔ حاصل بزنجو کو ہم اب بھی نواز شریف کی ٹیم میں سمجھتے ہیں اور انہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہماری ٹیم میں آجائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close