Featuredبلوچستان

کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں میں 5 پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ میں ایک گھنٹے کے اندر 3 دھماکوں کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئےجب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 خودکش حملہ آور بھی مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر میاں غنڈی میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب 2 خودکش حملے ہوئے، خود کش حملوں میں ایف سی کا کوئی جانی نقصان نہیں ہواتاہم جوابی فائرنگ میں دونوں حملہ آور مارے گئے، مارے جانے والے بمبار ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق حملہ آرورں کی جانب سے ایئرپورٹ روڈ پر پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا جس میں 5 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close