Featuredبلوچستان

آرمی چیف ہزارہ برادری سے ملاقات کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ: آرمی چیف کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنے میں بیٹھے ہزارہ برادری کے عمائدین سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنے میں بیٹھے ہزارہ برادری کے مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ آرمی چیف ان سے ملاقات کریں اور ہمارے مطالبات سنیں، ہم اپنا احتجاج نہ صرف بڑھائیں گے بلکہ صوبے کی سطح پر اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک آرمی چیف کوئٹہ نہیں آتے، ہم ان کے ساتھ مذاکرات میں اپنے تین مطالبات پیش کریں گے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سیکیورٹی کے معاملات کا جائزہ لیں گے اور ہزارہ برادری کے عمائدین سے ملاقات کریں گے۔ قبل ازیں وزیر داخلہ احسن اقبال کوئٹہ پہنچے تھے، انہوں نے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی، بلوچستان شیعہ کانفرنس، مجلس وحدت مسلمین اور ایچ ڈی پی کے رہنماؤں سے ملاقات کرکے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی تھی تاہم مظاہرین نے ان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر داخلہ صرف فاتحہ خوانی کرنے آئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close