Featuredبلوچستان

بلوچستان میں دہشت کا جن بوتل میں بند نہ ہو پایا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق

بلوچستان کے شہر خاران کے علاقے میں فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے شہر خاران کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں روزی روٹی کمانے کے لیے آنے والے 6 مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ اہلکاروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدور مقامی نہیں ہیں اور خیال ہے کہ ان کا تعلق اندرون پنجاب سے ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close