Featuredبلوچستان

کوئٹہ، کوئلے کی 3 کانیں ایک ساتھ بیٹھ گئیں، کتنے مزدور دب گئے، جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں

کوئٹہ: مارگٹ کے علاقے میں کوئلے کی تین کانیں بیٹھ گئیں جس کے باعث 2 مزدور جاں بحق اور 21 پھنس گئے۔ کوئٹہ میں مارگٹ کے علاقے میں کوئلے کی تین کانیں بیٹھ گئیں جس کے باعث کانوں کے اندر کام کرنے والے 23 کانکن پھنس گئے جن میں سے 2 جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور ریسکیواہلکار فوراً موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ حادثے کے وقت 23 مزدور کوئلے کی کان میں کام کررہے تھے کہ اچانک تین کانیں بیٹھ گئیں، 13 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ 10 مزدور ابھی بھی اندر پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close