بلوچستان

ژوب میں کینٹ کے قریب خودکش دھماکہ ،دوبچوں سمیت 4افراد زخمی ،دوگاڑیاں تباہ

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ژوب شہر میں کینٹ کے قریب خود کش دھماکے میں2بچوں سمیت 4افراد زخمی ہو گئے ۔ سکیورٹی ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے گاڑی کو روکا تو خود کش حملہ آور نے خود کو اُڑا لیا ۔ دھماکے کے وقت گیٹ کے قریب مسجد میں نماز جمعہ کی اداکی جا رہی تھی ۔خود کش دھماکے سے 2بچوں سمیت 4افراد زخمی ہو گئے اوردوگاڑیاں تباہ ہو گئیں جبکہ زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close