بلوچستان

ایف سی چوکی پر خودکش حملہ، 2 اہلکار شہید، 3 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق پیر کو افطاری کے وقت مستونگ سے تقریباً بیس کلو میٹر دور کھڈ کوچہ میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر فرنٹیئر کور بلوچستان 86 ونگ کی عزیز چیک پوسٹ کے قریب زوردار بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا۔ وہاں موجود ایف سی کے تین اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے کے زخمیوں کو مستونگ کے نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیا جائیگا۔ شہید اہلکاروں میں ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والا صوبیدار منیر جان، لکی مروت کا رہائشی سپاہی احمد جان اور ڈیرہ بگٹی کا رہائشی سپاہی پرویز احمد شامل ہیں۔

ایف سی حکام کے مطابق ایف سی اہلکار چوکی کے اندر افطار کر رہے تھے، جبکہ ایک اہلکار چوکی کی چھت پر حفاظتی ڈیوٹی پر مامور تھا۔ اس دوران خودکش جیکٹیں پہنے دو حملہ آوروں نے چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو حفاظت پر مامور اہلکار نے فائرنگ کرکے ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ اس کے جسم سے بندھی جیکٹ پھٹ نہ سکی، جبکہ دوسرا حملہ آور بھاگ کر چوکی کے پاس پہنچا اور خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ واقعہ کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا، جس نے مارے گئے دہشتگرد کی خودکش جیکٹ ناکارہ بنا دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close