بلوچستان

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکارشہید، 2 زخمی

ارباب کرم خان روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔کوئٹہ میں ارباب کرم خان روڈ پر یوم علی کے موقع پر پولیس موبائل سیکیورٹی پر مامور تھی اس دوران نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔فائرنگ سے شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close