بلوچستان

صوبائی مسائل کی وجہ ناکام طرز حکمرانی اور کرپشن ہے، حاجی لشکری رئیسانی

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ میر حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ صوبے کو درپیش مسائل کی وجہ نا کام طرز حکمرانی اور کرپشن ہے۔ بیروزگاری کی شرح میں اضافے سے ہماری آئندہ نسلیں شدید متاثر ہونگی۔ بلوچستان کو درپیش مسائل کے حوالے سے پارٹی نے پالیسی بنائی ہے۔ عوام نے پارٹی کو صوبے میں حکومت بنانے کا اختیار دیا تو بلوچستان کو درپیش بحرانوں کا خاتمہ کریں‌ گے۔ کئی سالوں سے جاری استحصال اور کرپشن کی وجہ صوبہ اس وقت بہت سے گھمبیر مسائل سے دوچار ہے۔ بلوچستان کے شمال سے جنوب تک پینے کے ساتھ ساتھ زرعی ضرورت کا پانی بھی ناپید ہوتا جا رہا ہے، جس سے صوبے میں ایک بہت بڑا بحران پیش آنے والا ہے۔صوبے میں جہاں تیزی سے پانی کم ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے سنگین بحرانوں کو دیکھتے ہوئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان تمام معاملات کے حل کیلئے صوبے کے سیاسی کارکن کو اپنا کردار ادا کریں۔ بلوچستان کے مسائل کی وجہ استحصال و جبر کا نظام ہے۔ صوبائی اور قومی اسمبلی میں مسلط نااہل لوگوں کی ناکام طرز حکمرانی اور کرپشن کی وجہ سے صوبے کے بحرانوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ شہر میں قائم سرکاری ہسپتالوں پر افغان مہاجرین کی یلغار سے مقامی لوگوں کو علاج ومعالجہ کی سہولیات سے محروم ہیں۔ پارٹی نے عوام کو درپیش مسائل پر اپنی پوری توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close