بلوچستان

بلاول جیسے بچے کو کپتان بناکر بٹھایاہواہے جسے صحیح اردو بھی نہیں آتی: ڈاکٹرتنویرزمانی

کوئٹہ :سربراہ آل پاکستان پیپلز موومنٹ ڈاکٹرتنویرزمانی نے کہا ہے کہ میں نے پیپلزپارٹی میں کرپشن دیکھی تو اسے چھوڑدیاکیونکہ میں بھٹو شپ کو ڈوبتے نہیں دیکھ سکتی تھی اس لیے الگ شپ بنایا ہے ۔اب پیپلز پارٹی وہ نہیں ہے جو ذوالفقارعلی بھٹو کے دور میں تھی پارٹی میں بلاول جیسے بچے کو کپتان بناکر بٹھایاہواہے جسے صحیح اردو بھی نہیں آتی۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر تنویرزمانی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملک میں گزشتہ 5 سال میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے ہم پاناما لیکس پر دنیامیں ملک کاتماشا نہیں بناسکتے۔ ہمارا ہدف حکومت گرانا نہیں ملک کو کرپشن سے پاک کرناہے۔ 
بلوچستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ:بلوچستان میں کئی دہائیوں سے امن کامسئلہ رہاہے اور اس کی آواز سنی نہیں جاتی تھی لیکن اب سی پیک کی وجہ سے بلوچستان سب کی مجبوری بن گیاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close