بلوچستان

آرمی چیف نے ملک بھر میں سپیشل کومبنگ آپریشن کا حکم دیدیا

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملک بھر میں خصوصی کومبنگ آپریشن شروع کر نے کا حکم دے دیا ،کہتے ہیں کہ فورسز کو کوئٹہ واقعہ سے جڑے کسی بھی عنصر کے خلاف کارروائی کے لئے ملک کے جس حصے میں کارروائی کرنا پڑے کرے خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اب اُنہوں نے  بلوچستان کا رخ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے آرمی چیف  جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کوئٹہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری اور کمانڈر سدرن کمانڈ نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملک بھر میں کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز کو ملک کے کسی بھی حصے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنا پڑے تو وہ کریں ۔ اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے اقتصادی راہداری کے منصوبے کو سبوتاژ  کرنے کی کوشش کی ہے اور ایسی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ دہشت گردوں کو خیبرپختونخوا میں شکست کا سامنا ہے اور اب وہ بلوچستان کا رخ کر رہے ہیں  ۔ آرمی چیف  جنرل راحیل شریف نے کمانڈر سدرن کمانڈ   کے ہمراہ سول اسپتال میں فرداً فرداً زخمیوں  کی عیادت کی ۔ اس موقع پر اُن کہنا تھا کہ زخمیوں کو  سی ایم ایچ منتقل کرنے کی ضرورت پڑی تو ضرورمنتقل  کیا جائے گا ۔ اس سے پہلے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے بھی کوئٹہ سول اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی ۔ ان کا کہنا تھاکہ مشکل وقت کو حوصلے کے ساتھ برداشت کرنا ہے ، ہمارادشمن کمزور ہے جس کو ہر صورت شکست دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close