بلوچستان

کوئٹہ دھماکے کی گونج دنیا بھر میں سنی گئی اور ٹوئٹر پر "کوئٹہ” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

کوئٹہ دھماکے کی گونج پاکستان سمیت دنیا بھر میں سنی گئی اور ٹوئٹر پر پاکستان میں “کوئٹہ” کے نام سے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ رہا جب کہ دنیا بھر میں کئی گھنٹے تک یہ ہیش ٹیگ تیسرے نمبر پر رہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوئٹہ دھماکے کے بعد صارفین متاثرہ افراد سے اظہار ہمدری اور کوئٹہ کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ صارفین ہیش ٹیگ “کوئٹہ” میں سانحہ کی تصاویر کے ساتھ مختلف پیغامات اور اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔

ماہم لکھتی ہیں کہ دہشت گرد مساجد، چرچوں، اسکولوں اور اسپتالوں پر حملے کر کے یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ ان کے نزدیک کوئی چیز مقدس نہیں یہاں تک کہ انسان کی زندگی بھی نہیں۔

ٹوئٹر پر فرضی نام سے موجود صارف لکھتے ہیں کہ گولیوں اور دھماکا خیز مواد کے مقابلے میں خون زیادہ سستا ہوگیا ہے، کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کی اللہ تعالی مغفرت فرمائے۔

پاکستان اور دنیا بھر میں ” کوئٹہ” کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ رہا۔ اس کا ایک عکس

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close