بلوچستان

بھارت نے غیر رسمی جنگ کا آغاز کر دیا:کمانڈر سدرن کمانڈ

کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینینٹ جنرل عامر ریاض  نے کہا کہ بھارت  نے پاکستان  کیخلاف غیر رسمی  جنگ کا آغاز کردیا ھے لیکن دشمن سن لے پاکستان   ہمشہ ہمشہ کیلئے قائم رہنے کیلئے بنا ھے۔

تفصیلات کےمطابق سانحہ کوئٹہ میں شہید  کیمرہ مینوں کی تعزیت کیلے کمانڈر سدرن کماند لیفتینینٹ جنرل عامر ریاض پریس کلب آئے  شہدا کی فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اندرونی و بیرونی سازشوں کا سامنا ھے اور خصوصا  کلبھوشن کی  بلوچستان سے گرفتاری  سے ثابت ہوتا ھے کہ بھارت نے پاکستان کیخلاف غیر رسمی جنگ کا آغاز کردیا ھے۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینینٹ جنرل عامر ریاض نے  کہا کہ پاکستان ہمشہ ہمشہ  قائم رہنے کیلئے بنا ھے   اور جو لوگ مذہب کے نام پر دہشت گردی کررھے ہیں خدا کی قسم وہ لوگ  مسلمان نہیں ہیں ہمیں متحد  ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنا  ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close