بلوچستان

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن ، 2 مشتبہ افراد سمیت48 افغان با شندے گرفتار

کوئٹہ : فرنٹیئر کور ، پولیس ، لیویز اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے کوئٹہ، پشین اور قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں کومبنگ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد سمیت48 افغان با شندوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ، ایمونیشن اور 5 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے کا رروائی شروع کر دی ایف سی ترجمان کے مطابق پاک فوج کے سر براہ جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں شروع ہونیوالے کومبنگ آپریشن کے دوران فرنٹیئر کور ، پولیس ، لیویز اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے پشین کے علاقے سارہ قلعہ میں کومبنگ آپریشن کے دوران46 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ترجمان کے مطابق گرفتار باشندوں کو مزید کا رروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے کوئٹہ کے علاقے کلی ترخہ ، با چا خان چوک اور ہزار گنجی میں کومبنگ آپریشن کے دوران کا رروائی کر تے ہوئے2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے4 پسٹل ،1 ایس ایم جی،5 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کر کے قبضہ میں لے کر کا رروائی شروع کر دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close