بلوچستان

بلوچستان میں 5 غیر ملکی ادارے سرگرم ہیں، صوبائی وزیر داخلہ

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کے غلط فیصلوں کے سبب صوبے میں آگ لگی اور ہمارے لوگوں کو ورغلایا گیا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کے غلط فیصلوں کے سبب صوبے میں انتشار پھیلا، ہمارے لوگوں کو ورغلا کر پہاڑوں پر بھیجا گیا اور صوبے میں 4 سے 5 غیر ملکی خفیہ ایجنسیاں کام کر رہی تھیں۔

ضیاء لانگو نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی ان گنت قربانیاں ہیں، ہماری فورسز اور عوام نے مل کر صوبے میں کام کرنے والی بیرونی خفیہ ایجنسیوں کی سازشوں کو ناکام بنایا، فورسز کے ساتھ مل کر 2019ء کو بھی امن کا سال بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاپتا افراد کی رہائی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کروں گا، مغوی ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کے لیے بھی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں لیکن ہڑتال کسی مسئلے کا حل نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close