بلوچستان

بلوچستان میں سردی کی لہر میں اضافہ، برف باری ،بارش جاری

بلوچستان میں بارش اور بر باری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ، کوئٹہ میں سڑکوں پر کھڑا پانی جم گی شہریوں کو گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔

 محکمہ موسمات کے مطابق سب سے زیادہ سردی قلات میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کوئٹہ میں منفی 8 ، دالبندین میں منفی 4 ، زیارت میں منفی 2 جبکہ ژوب میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے  بلوچستان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشنگوئی کی ہے ۔

سردی کے باعث کوئٹہ کی سڑکوں پر کھڑا پانی جم گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں موٹر سائیکلوں ، گاڑیاں کی پھسلن اور حادثات کا خدشہ ہے

سردی اضافے کے ساتھ ہی شہر سے گیس بھی غائب ہو گئی ، کئی علاقوں میں پریشر بھی کم ہو گیا ، شہریوں  کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے سے خانہ داری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ایندھن کے حصول کے لئے لکڑی اور گھریلو سلنڈروں کا استعمال کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں ، شہریوں نے انتظامیہ سے گیس پریشر میں کمی دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close