Featuredبلوچستان

لورالائی، ڈی آئی جی آفس پر خودکش حملہ، 9 اہلکار شہید، 20 افراد زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ڈی آئی جی آفس پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار شہید اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔ لورالائی میں پولیس میں بھرتی کے لیے ٹیسٹ کے دوران ڈی آئی جی آفس پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار شہید اور 20 افراد زخمی ہو گئے، شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت صادق علی، غلام محمد، جاوید احمد، مطیع اللہ اور نعمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری کو طلب کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی پولیس کے دفتر میں کلاس فور ملازمین کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ کے دوران نامعلوم افراد نے حملہ کیا، سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء لانگو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی آئی جی پولیس کے دفتر پر 3 سے 4 دہشت گردوں نے حملہ کیا اور ایک خود کش حملہ آور نے دفتر کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑالیا، حملے میں 9 پولیس اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوئے، جبکہ 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے، مقابلہ اب ختم ہوگیا ہے اور ڈی آئی جی پولیس کے دفتر کو کلیئر کرالیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close