بلوچستان

آپریشن میں تین افراد ہلاک، 21 گرفتاریوں کا دعویٰ

کوئٹہ اور ضلع کیچ میں سرکاری حکام نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین مسلح افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ان کارروائیوں کے دوران 21افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

سینیچر کی شب میڈیا کو فرنٹیئر کور کے ترجمان کی جانب سے جو معلومات فراہم کی گئیں ان کے مطابق دو افراد کی ہلاکت کوئٹہ میں ہوئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ شہر کے سبزل روڈ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد ہلاک ہوئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی میں ایران سے متصل ضلع کیچ کے علاقے مند میں عسکریت پسندوں کی موجودگی پر کی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک ہوا جس کا تعلق ایک کالعدم عسکریت پسند تنظیم سے تھا۔

کوئٹہ اور کیچ میں تینوں افراد کی فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکت اور کسی شدت پسند یا عسکریت پسند تنظیم سے تعلق کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ایف سی کے ترجمان کے مطابق مند میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں دس افراد کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

اس سے قبل کوئٹہ کے تین مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق کے الزام میں 11 افراد کو گرفتار کرنے کی معلومات فراہم کی گئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close