بلوچستان

سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا،شہری جاں بحق

چمن میں بوغرہ روڈ کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنی گئی۔

دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے وقت سیکورٹی فورسز کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی، دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close