بلوچستان

صدر مملکت ممنون حسین ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

کوئٹہ :صدر مملکت ممنون حسین ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

صدر ممنون حسین ایک روزہ دورے پر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پہنچے ہیں ۔ صدرمملکت گورنر ہاﺅس کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرنے کے بعد صوبائی اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔

ائر پورٹ پر ان لا استقبال گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ،صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی،صوبائی وزیرتعلیم عبدالرحیم زیارتوال ،صوبائی مشیر اطلاعات سردار رضا بڑیچ ،صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نواب محمد خان شاہوانی ،صوبائی وزیرزراعت سردار اسلم بزنجو ،آئی جی پولیس احسن محبوب ،سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ،کمشنر کوئٹہ امجد علی خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔

صدر کے دورے کے موقع پرشہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close