بلوچستان

کوئٹہ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کے باعث سول سیکرٹریٹ بند

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کے باعث سول سیکرٹریٹ آج بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

جب کہ صوبائی حکومت نے تمام سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ نظم ونسق کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کے باعث سول سیکرٹریٹ آج جمعہ کے روز بند رہےگا۔

اعلامیے میں سول سیکرٹریٹ کے تمام افسران اور عملے کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم ضروری عملہ اور سکیورٹی اپنی ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔

بلوچستان حکومت نے تمام سرکاری ونجی دفاتر میں ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی بھی عائد کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close