بلوچستان

بلوچستان میں‌ دھماکا، ایف سی جوان شہید

کوئٹہ: ہوشاب میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایف سی جوان شہید ہو گیا ۔

دہشت گردوں نے ہوشاب کے  قریب واقع علاقے شپک میں آئی ڈی کے ذریعے ایف سی گاڑی پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کا واٹر باؤزر دہشت گردی کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرایا، جس میں ایف سی کے جوان کفایت اللہ نے جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ملک دشمن عناصرکے ایسے بزدلانہ حملوں سے فورسز کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے، بلوچستان میں ملک دشمن ایجنسیوں کوامن وامان خراب کرنے نہیں دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close