بلوچستان

شہداء کی قربانیوں کی بدولت بلوچستان امن و امان اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، میجر ندیم احمد انجم

کوئٹہ: آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت بلوچستان امن و امان اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، سی پیک میں بین الاقوامی ممالک کی شمولیت کی بدولت توسیع اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انجیرہ میں شہدائے زہری کے حوالے سے منعقد ہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت بلوچستان امن و امان اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، صوبے میں عوام، قبائلیوں اور فورسز کی دہشتگردی کیخلاف قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ بلوچ اکابرین نے تحریک پاکستان میں بیش بہا قربانیاں دیں اور آج ان کی نسلیں ملکی دفاع کے لئے جانیں قربان کر رہے ہیں۔ آج اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کے دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر ارض پاک کی مضبوطی کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے نادیدہ دہشت گرد قوتوں کو ٹھکرا دیا ہے اور اب دشمن کے بہکاوے میں کبھی نہیں آئیں گے، تاریخ گواہ ہے کہ ترقی یافتہ معاشروں کی تخلیق تعلیمی ترقی کی مرہون منت ہے، بندوق کے ذریعے خوشحالی ممکن نہیں ہے۔
آئی جی ایف سی کا سی پیک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، سی پیک میں بین الاقوامی ممالک کی شمولیت کی بدولت توسیع اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close