بلوچستان

کھیل ختم ہوگیا ہے اور جام کمال کو اب چلے جانا چاہیے

کوئٹہ: چیف آرگنائزر بی اے پی جان محمد جمالی نے ایک بیان میں کہا کہ میں نے ایک ہفتے پہلے جام کمال کو کہا تھا کہ مستعفی ہو جائیں، کھیل ختم ہوگیا ہے جام صاحب کو اب چلے جانا چاہیے

جان محمد جمالی کے بیان پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر جان جمالی کے لیے بلوچستان کی موجودہ صورتحال کھیل ہے لیکن جام کمال کے لیے نہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : جام کمال خان نے بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہونےکا فیصلہ واپس لے لیا

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ حکومت مخالف اتحاد ایک لمبے عرصے سے بلوچستان میں گیمز کھیل رہا ہے لیکن یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ اب ہم ایسی حالت میں ہیں، ہم یہاں خدمت کے لیے آئے ہیں اور آخری دن تک رہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close