Featuredبلوچستان

گوادر کی عوام گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں

بلوچستان :گوادر میں ایل این جی لا کر بلوچستان سمیت پورے ملک کو دی جاسکتی ہے

اقبال زیڈ احمد نے دعویٰ کیا کہ وہ 7 مہینوں میں ایل این جی لا سکتے ہیں جو گوادر کے عوام کو ایل پی جی سے آدھی قیمت پر سلینڈر کے ذریعے فراہم کی جائے گی تاہم اس کے لیے اوگرا سمیت متعلقہ ادارو ں سے این او سی کا انتظار ہے۔

چیئرمین پاکستان گیس پورٹ کے مطابق یہ ایل این جی بلوچستان سمیت ملک بھر میں سلینڈرز اور ٹینکرز کے ذریعے فراہم کی جائے گی، بحری جہاز سے ٹینکرز صنعتوں کو دیے جائیں گے جب کہ گھریلو صارفین کو سلینڈرز میں دی جائی گی۔

یہ بھی پڑ ھیں : فشنگ ٹرالرز کو گوادر بندرگاہ پر روک دیا گیا

پچھلے 8 ماہ سے این او سی کاانتطار ہے، 7 مہینے میں ایل این جی لے آئیں گے جو صرف گوادر بلوچستان نہیں پورے ملک میں جائے گی۔

پاکستان گیس پورٹ گوادر پورٹ کے ذریعے یومیہ 30کروڑ مکعب فٹ ایل این جی درآمد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، 125ملین ڈالر کی سرمایہ کاری فیز ون 100ملین دالر کی فیز ٹو میں ہو گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close