بلوچستان

بلوچستان میں کوسٹ گارڈ کی کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

کوئٹہ: پاکستان کوسٹ گارڈ نے کوسٹل ہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے 2600 کلو چرس برآمد کرلی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ نے بلوچستان کے علاقے بدوک کے قریب ایک ٹرک سے 2600 کلو چرس برآمد کرلی ہے۔ ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ بدوک چیک پوسٹ پر دوران تلاشی ایک ٹرک کے خفیہ خانوں سے 26 سو کلو چرس برآمد کرکے 2 اسمگلرز کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق منشیات کوئٹہ سے گوادر اسمگل کی جارہی تھی اور عالمی مارکیٹ میں پکڑی جانے والے منشیات کی قیمت پاکستانی روپوں میں 3 ارب 11 کروڑ روپے ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close