بلوچستان

پاک فوج نے بلوچستان میں داعش کے انفراسٹرکچر کو تباہ کردیا

کوئٹہ: پاک فوج نے بلوچستان میں بین الاقوامی کالعدم تنظیم داعش کا انفراسٹرکچر تباہ کردیا ،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مستونگ میں کامیاب آپریشن سے داعش کا انفرا اسٹرکچر بنانے کی کوشش ناکام بنائی اور مولانا عبدالغفور حیدری پر حملے میں ملوث دہشت گرد بھی مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے کئی روز سے جاری مستونگ آپریشن کی مزید تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات پر یکم سے 3 جون تک سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔

10دن سے جاری آپریشن میں کالعدم لشکر جھنگوی العالمی کے 10سے15 دہشت گردوں کے ایک غار میں موجودگی کی اطلاع تھی جو مستونگ سے 36کلومیٹر جنوب مشرق میں اسپلنگی کے قریب تھا۔ آپریشن کا آغاز ہیلی بورن فورس اتارنے کے ساتھ کیا گیا جس میں 12 دہشت گرد مار دیئے گئے جن میں مولانا عبدالغفور حیدری پر حملے میں ملوث دہشت گرد بھی شامل ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کالعدم تنظیم داعش سے رابطوں کی کوشش کر رہی تھی اور بلوچستان میں اس کے ٹھکانوں کے لیے سہولت فراہم کرنا چاہتی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close