بلوچستان

کوہلومیں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ بر آمد

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کوہلو کے علاقے کاہاں میں ای سی اور حساس اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظم کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اورمارٹرگولے برآمد کیے گئے۔ کالعدم تنظیم کے شرپسندوں نے تخریبی مواد کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں استعمال کرنے کے غرض سے چھپا رکھا تھا۔ سیکیورٹی فورسز کے مطابق کارروائی کے دوران برآمد شدہ بارودی مواد میں 39 مارٹر گولے، 12 بارودی سرنگیں، 5 اے ٹی ایم اور 11 اے ایم ایم فیوز سمیت 4 سوئچ فیوز اور پریما کارڈ سمیت دیگر مواد برآمد کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close