گلگت بلتستان

تعلیم کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی کی ضامن ہے، وزیراعلیٰ حفیط الرحمان

گلگت: آئی ایس او پاکستان شعبہ تعلیم کے زیرِاہتمام 2 روزہ تعلیمی کانفرنس بعنوان قراقرم ایجوکیشن اینڈ لیڈر شپ کانفرنس گلگت میں کل سے ہوگی۔ ہفتہ کو ہونیوالی ورکشاپ میں گلگت بلتستان کے سینکڑوں طلبا شریک ہونگے۔ ورکشاپ میں اہم سیاسی، سماجی اور علمی شخصیات کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے رابطہ مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ مرکزی سیکرٹری تعلیم یاور عباس نے وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان سے ملاقات کی اور انہیں تعلیمی کانفرنس میں مدعو کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی کی ضامن ہے، گلگت بلتستان میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے میں ایسے تعلیمی کانفرنسز مددگار ثابت ہونگی۔ ہم ہر اس اقدام کی حمایت کرینگے جو قوم کی ترقی کا باعث بنے گا۔ آئی ایس او کا نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کیساتھ ساتھ اتحاد امت کے فروغ میں ہمیشہ سے ایک بہترین کردار رہا ہے، جو لائق تحسین ہے۔ آئی ایس او پاکستان کی تمام سرگرمیاں بشمول تعلیمی میدان میں کاوشیں دیگر تمام طلبہ تنظیموں کیلئے قابل تقلید ہیں۔ مرکزی سیکرٹری تعلیم یاور عباس کا کہنا تھا کہ گلگت بلستان میں تعلیمی مسائل کے حل کیلئے آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا، خدادا صلاحیتوں سے بھرپور اس خطہ میں بدقسمتی سے ایک ہی یونیورسٹی ہے جس کے باعث طلبہ دوسرے شہروں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔ تعلیمی کانفرنس کے انعقاد سے طلبہ میں ہائر ایجوکیشن کی طرف رغبت میں اضافہ ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close