گلگت بلتستان

دشمن کی سازشوں کو وحدت کے ذریعے ناکام بنانا ہو گا، آغا راحت

گلگت: معروف عالم دین آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہاہے کہ عوامی مسائل کا واحد حل انفرادیت سے نکل کر اجتماعیت میں آنا ہے ۔جب تک انفرادیت میں رہینگے حقوق غصب ہوتے رہینگے ۔ انہوںنے جامع امامیہ مسجد میں تیسرے روز کے مجالس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منفی سوچ سے نکل کر مثبت سوچ کی طرف آناہوگادنیا میں جن ممالک نے ترقی کی ہے انہوںنے مثبت سوچ کو پروان چڑھایاہے ۔انہوںنے کہاکہ انسان میں وہ تمام صلاحیتیں اور قوت موجود ہے جن کواستعمال کرکے عروج پر بھی پہنچ جاسکتاہے اور پستی تک بھی ۔کربلامیں امام حسین نے اپنی اسلام ناب محمدیۖکے لیے جان کی قربانی دیکر رہتی دنیاتک سربلندی حاصل کی اور یزیدنے ظلم و بربریت اور اسلام ناب محمدی ۖکو ختم کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے وہ رہتی دنیاتک لعنت کا مستحق ہو اہے اتحاد بین المسلمین کا مظاہرکرنے کی ضرورت ہے محرم امن ،بھائی چارگی اور محبت کا درس دیتا ہے اور مظلوم کے لئے آواز بلند کرنے کا درس دیتاہے۔لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ایک ہوکر امن و محبت سے زندگی بسر کرے دشمنوں کے سازشوں کو وحدت کے ذریعے ناکام بنائے۔اور ملک کر ان تمام سازشوں کو ناکام بنائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close