گلگت بلتستان

خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان میں مواصلاتی نظام کی بحالی کیلیے کوششیں جاری ہیں ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں مواصلاتی نظام کی بحالی کیلیے کوششیں جاری ہیں ،لینڈ لائن، جی ایس ایم اور براڈبینڈ سروسز کو متبادل ذرائع سے آپریشنل کیا گیاہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق متواتر بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے بحالی کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ مالاکنڈ اور چترال میں مرکزی سڑکیں کھول دی گئی ہیں جبکہ قراقرم ہائی وے کے چار مقامات پر بحالی کا کام جاری ہے۔سی ون تھرٹی طیارہ 11 ٹن گندم لے کر اسکردو پہنچ گیا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ گلگت اور سکردو ریجن میں مواصلاتی نظام آپریشنل کر دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close