گلگت بلتستان

ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی عید میلادالنبیؐ مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

گلگت: ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان بھر میں بھی عید میلادالنبیؐ مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ اس سلسلے میں دینی جماعتوں اور مدارس میں تقریبات ہوئیں۔ بلتستان کے صدر مقام اسکردو میں عید میلاد النبیؐ کی بڑی تقریب جامعہ اسلامیہ اہل سنت میں ہوئی۔ تقریب کی صدارت انجمن اہل سنت بلتستان مولانا محمد ابراہیم خلیل نے کی جبکہ متعدد علمائے کرام نے اس تقریب سے خطاب کیا اور مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ دین اور دنیا کی کامیابی کے لئے سیرت النبیؐ، سنت اور حدیت پر مکمل عمل کریں۔ آج عالم اسلام کو جن مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے اس کا حل اسی میں پوشیدہ ہے۔ علماء کرام نے دہشتگردی، انتہا پسندی، فرقہ واریت، علاقائیت اور صوبائیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسلامی بھائی چارگی، اخوت اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ملک کو درپیش مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے صبر و تحمل اور برداشت کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب سے مولانا مفتی مسرور احمد، حافظ حافظ زبیری، مولانا سہیل، مولانا عطاءاللہ راشدی نے بھی خطاب کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close