گلگت بلتستان

گورنر گلگت بلتستان کو اپنے ہی بیٹوں نے کروڑوں کا چونا لگا دیا

گلگت: گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اپنے ہی بیٹوں کے ہاتھوں لٹ گئے۔ بیٹوں نے جعلی دستخطوں سے گورنر گلگت بلتستان کا گھر بیچ دیا۔ بیٹوں نے جعلی دستخطوں سے گورنر گلگت بلتستان کا گھر بیچ دیا۔ گورنر جی بی کی درخواست پر انکے بیٹوں کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر جی بی میر غضنفر علی خان کی ایف 6 اسلام آباد میں کروڑوں روپے مالیت کی کوٹھی اس کے اپنے بیٹوں نے جعلی کاغذات پر فروخت کرنے کی کوشش کی۔ کوہسار پولیس نے باپ کی درخواست پر دونوں بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔ پولیس کے مطابق گورنر گلگت بلتستان نے بتایا کہ مدعی بطور گورنر اپنا فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ گورنر جی بی کا کہنا ہے کہ سائل مکان نمبر 82 مارگلہ روڈ سیکٹر ایف سکس ٹو کا 1990ء سے واحد مالک ہے۔ دسمبر 2016ء میں میرے بیٹے سلیم خان اور شہریار آئے اور دھمکیاں دیں۔ جس پر میں نے تنگ آکر مکان کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ میرے بیٹوں نے جعلی دستخط سے فرضی اور من گھڑت گفٹ ڈیڈ 2005ء میں تیار کی تاکہ میرا کروڑوں روپے کا مکان فراڈ اور دھوکہ دہی سے ہتھیا سکیں۔ میں نے اپنا مکان کسی بیٹے کو گفٹ نہیں کیا۔ مذکورہ گھر کا قبضہ میرے پاس ہے، جبکہ میرے بیٹے جعلی اور فرضی دستاویزات پر میرا مکان ہتھیانہ چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر کی درخواست پر پولیس نے انکے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close