گلگت بلتستان

ہنزہ کے قریب ایف ڈبلیو او کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملہ محفوظ رہا

اسلام آباد : ہنزہ کے قریب ایف ڈبلیو او کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تاہم واقعےمیں پائلٹ اور عملے کے دیگر ارکان محفوظ رہے۔

 

 ایف ڈبلیو او کے ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہو ئی جس کے باعث اس میں آگ لگ گئی او ر ہنزہ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ۔ ہیلی کاپٹر پچاس فٹ کی بلندی پر پہنچا تو تکنیکی خرابی کے باعث ہچکولے کھانے لگا جس کے بعد اس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی تاہم پائلٹ سمیت عملے کے ارکان نے چھلانگیں لگا دیں ۔

ایف ڈبلو او کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بروقت رد عمل سے عملے کے تمام ارکان کی زندگیاں محفوظ رہی تاہم ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے ۔

 

ایف ڈبلو اہ پاکستان آرمی کا زیلی ادارہ ہے جو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تعمیر میں اہم بھی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close