More share buttons
Share with your friends










Submit
گلگت بلتستان

جی بی آرڈر 2018 معطل، شاہد خاقان عباسی کو توہین عدالت نوٹس جاری

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

گلگت بلتستان سپریم اپلیٹ کورٹ نے گزشتہ روز گلگت بلتستان آرڈر 2018 کا نفاذ عارضی طور پر معطل کردیا۔ واضح رہے رواں سال مئی میں جی بی امپاورمنٹ اینڈ سیلف گورنینس آرڈر 2009 منسوخ کرکے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان آرڈر 2018 کی منظوری دی گئی۔

جس کے بعد گلگت بلتستان خطے کے 10 میں سے 9 اضلاع میں ہزاروں مظاہرین نے جی بی آرڈر 2018 کے خلاف ریلی نکالی، ان کا مطالبہ تھا کہ گلگت بلتستان کے انتظامات کو صدراتی احکامات کے ذریعے چلانے کے بجائے پاکستان کا حصہ تسلیم کیا جائے۔

گلگت بلتستان پریم اپلیٹ کورٹ نے مختصر حکم نامے میں جی بی کونسل کے سابق چیئرمین اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر برائے جی بی اور کشمیرامور اور کونسل کے جوائنٹ سیکریٹری کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

جی بی قانون ساز اسمبلی سے منتخب اور کونسل کے رکن سعید افضل نے جی بی امپاورمنٹ اینڈ سیلف گورنینس آرڈر 2009 کے آرٹئیکل 61 کے تحت اپریل میں پٹیشن دائر کی اور عدالت سے درخواست کی کہ جی بی آرڈر 2018 غیر قانونی ہے جس پر حکم امتناع جاری کیا جائے۔

پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے دیگر کونسل ممبران کی طرح جی بی آرڈینس 2009 کے آرٹیکل 33 کے تحت حلف اٹھایا اور ان کی رکنیت کی مدت 2020 تک ہے۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم نے انتظامی اور آئینی اصلاحات کے نام پر جی بی آرڈر 2018 کے تحت نئی حکومت کی تشکیل دینے کے لیے قانون کو معطل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

سعید افضل نے کہا کہ ’درخواست گزار کی جی بی کونسل میں رکنیت کی تاریخ تنسیخ تک آرڈیننس 2009 معطل نہ کیا جائے‘۔ انہوں نے زور دیا کہ نیو آرڈر کو جلد بازی میں منطور کرانے سے گریز کیا جائے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل نہیں کیاگیا۔

واضح رہے کہ جی بی سپریم اپلیٹ کورٹ نے 24 اپریل کو جی بی آرڈر کے اطلاق کے خلاف حکم امتناع جاری کیا تھا، لیکن وفاقی حکومت نے اپنے دور اقتدار کے آخری دنوں میں جی بی آرڈر 2018 اطلاق کردیا۔

عدالت کی دورکنی بینچ نے نیو آرڈر کے معطلی کے احکامات جاری کیے۔ چیف جج نے ریمارکس دیئے کہ حکم امتناع کے باوجود جی بی آرڈر 2018 کا اطلاق قانون کے خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے اگلی سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے