گلگت بلتستان

ایم ڈبلیو ایم کا ا پنے ہی ممبر اسمبلی کیخلا ف ریفرنس دائر

گلگت بلتستان: مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کاچو امتیاز حیدر خان کی گلگت بلتستان اسمبلی کی رکنیت خارج کروانے کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردی ہے۔ کاچو امتیاز حیدر خان جو مجلس وحدت مسلمین کے ٹکٹ پر اسکردو حلقہ 2 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، گزشتہ گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کے دوران پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف تادیبی کاروائی کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی، جس نے فیکٹس فائنڈنگ کے بعد کاچو امتیاز حیدر خان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس دوران کاچو امتیاز حیدر خان نے اسمبلی رکنیت سے استعفٰی بھی پارٹی قیادت کو پیش کیا۔ پارٹی قیادت کی جانب سے سپیکر جی بی اسمبلی کو کاچو امتیاز حیدر خان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کی استدعا کی گئی اور کاچو امتیاز کے اپنے ہاتھ کا لکھا ہوا استعفیٰ بھی پیش کر دیا گیا تھا۔ کاچو امتیاز حیدرخان سپیکر جی بی اسمبلی کے روبرو پیش ہوکر اپنے استعفٰی سے انکار کیا اور سپیکر نے آزاد حیثیت میں کاچو امتیاز کی اسمبلی رکنیت بحال رکھی۔ سپیکر کے اس فیصلے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے فیصلہ کیا اور گزشتہ روز الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں ریفرنس داخل کر دیا گیا ہے، جس میں سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close