گلگت بلتستان

دوسروں کی سیاست انہی پر لیکن پیپلز پارٹی کی سیاست عوام پر ختم ہوتی ہے، بلاول زرداری

گلگت: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دوسری جماعتوں کی سیاست ان ہی پر ختم ہوجاتی ہے لیکن پیپلز پارٹی کی سیاست عوام سے شروع ہوکر عوام پر ختم ہوتی ہے۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے امیروں سے زمینیں لے کر غریبوں کو دیں۔

انہوں نے اپنے حریفوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاست ان ہی پر ختم ہوجاتی ہے لیکن پیپلز پارٹی کی سیاست عوام پر شروع ہوتی ہے اور عوام پر ہی ختم ہوتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے گزشتہ روز کے نعرے کو ایک مرتبہ پھر دہرایا اور کہا کہ ’مہنگی روٹی، مہنگا نان، یہ ہے نیا پاکستان‘۔

انہوں نے حکومتِ وقت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام دشمن پالیسی سے عوام رل رہے ہیں، موجودہ حکومت عوام سے وعدہ کرکے یو ٹرن لیتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ عوام کے معاشی، جمہوری اور سیاسی حقوق کے لیے جدوجہد کرتا رہوں گا۔

چیئرمین پی پی پی نے بانی رہنا سے متعلق کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے خوشحالی کے سفر کو آگے بڑھایا اور عوام کے حقوق کے لیے مہاراجاؤں کو بھی للکارا۔

انہوں نے کہا کہ غربت اور بے بسی دیکھ کر فیصلہ کیا ہے کہ اقتدار میں آکر فور طور پر گلگت کا مسئلہ حل کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close