More share buttons
Share with your friends










Submit
گلگت بلتستان

وفاقی کابینہ نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ موخر کردیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 100 روزہ پلان پر عمل درآمد رپورٹ کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا، اجلاس میں وزارتوں اور وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور گلگت بلتستان میں اصلاحات کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ اجلاس میں امن و امان اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا، جبکہ پاک افغان سرحد پر باڑ اور لائٹنگ کے توسیعی مرحلے اور وزارت تجارت کی نئے نیشنل ٹیرف پالیسی کی منظوری بھی دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ کو 100 روزہ پلان کے اہداف کے حصول پر بریفنگ دی گئی، جس پر کابینہ نے 100 روزہ پلان پرعمل درآمد رپورٹ کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ موخر کر دیا، جبکہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے معاملہ پر مزید مشاورت کی جائے گی، وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں اصلاحاتی کمیٹی کام کر رہی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے حکومتی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے سو روز میں بھرپور کام کیا ہے، مالی مشکالات پر قابو پا لیا ہے، جبکہ کابینہ پاکستان کو آگے لے کر جانے کے لئے ایسے ہی محنت جاری رکھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی سمت طے کر دی ہے، پاکستان کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کرتار پور سرحد کھول کر ہم نے پرامن ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزارت خارجہ کی 100 روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی، جس میں کہا گیا کہ پاک چین اسٹریٹیجک تعلقات میں استحکام آیا اور سعودی عرب سے قابل ذکر اقتصادی پیکج اور سرمایہ کاری تعاون ملا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے