گلگت بلتستان

مخالفین پگڑیاں نہ اچھالیں، الزامات ثابت کریں ورنہ جیل جائیں گے، وزیراعلیٰ جی بی کی دھمکی

گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مخالفین کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ صرف پگڑیاں نہ اچھالیں، الزامات ثابت کریں، ورنہ اندر جائیں گے، گلگت میں نلتر ایکسپریس وے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہم پل اور روڈ بناتے ہیں، لوگوں کی جیبیں نہیں کاٹتے، جھوٹ نہیں سکھاتے ہیں، جعلی نعروں کے پیچھے نہیں ہیں، لوگوں کو ریاست سے دوری نہیں سکھاتے، ہم لوگوں کو ریاست کے ساتھ جوڑنا سکھاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی لوگ میڈیا کا غلط استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جی بی کی ترقی اور امن میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوٹو سٹیٹ قسم کے الزامات لگائے جا رہے ہیں، جس سے کام نہ ہونے کا تاثر پھیل رہا ہے، ہم مخالفین کو بتانا چاہتے ہیں کہ صرف پگڑیاں نہ اچھالیں، ثبوت دیں، گلگت بلتستان میں اینٹی کرپشن کا ادارہ قائم کیا ہے اور ادارے کو اختیار دیا جا رہا ہے، اگر کوئی کسی پر الزام لگائے گا تو اسے ثابت کرنا پڑے گا، اگر ثابت نہ کر سکا تو اندر جائے گا، الزام تراشی کا سلسلہ بند ہونا اور جائز تنقید، بدانتظامی اور کرپشن کی نشاندہی ہونی چاہیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close