گلگت بلتستان

جی بی کا ترقیاتی بجٹ 5 ارب سے بڑھا کر 23 ارب کردیا گیا ہے، وزیراعلٰی گلگت بلتستان

گلگت: وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے ساڑھے تین سال میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں اتنے کام گذشتہ 70 سالوں میں نہیں ہوئے ہیں۔ عوام سے کئے گئے تمام اعلانات اور وعدوں کو پورا کیا گیا۔ سیاسی مخالفین بھی اس بات کا معترف ہیں کہ میگا انفراسٹرکچر اور بڑے ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ نون کے دور حکومت میں شروع ہوئے ہیں، جن کا ماضی میں تصور بھی نہیں کیا جاتا تھا۔ اربوں روپے کے منصوبے تعمیر ہوئے ہیں اور کئی ارب روپے کے منصوبے جاری ہیں۔ گلگت بلتستان کو امن کا گہوارہ بنایا، جس کی وجہ سے مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کی بڑی تعداد جی بی کا رخ کررہی ہے۔

حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ مسلم لیگ نون گلگت بلتستان میں امن اور ترقی کی ضامن جماعت ہے۔ جب سے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نون کی حکومت قائم ہوئی ہے کوئی دہشتگردی کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ ماضی میں روز بے گناہ لوگوں کی لاشیں گرتی تھی۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے صوبائی وزراء اور مسلم لیگ نون کے صوبائی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا ترقیاتی بجٹ 5 ارب سے بڑھا کر 23 ارب کردیا گیا ہے اور گلگت بلتستان واحد صوبہ ہے جس کا ترقیاتی بجٹ 100 فیصد استعمال ہورہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close