گلگت بلتستان

گلگت، چار روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مائیکرو پلان تشکیل دے دیا گیا

گلگت: چار روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مائیکرو پلان تشکیل دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں مجموعی طور پر دو لاکھ تیس ہزار دو سو چھتیس پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین پلائے جائینگے۔ اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبائی سطح پر ایک ہزار گیارہ موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انسٹھ ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں، تین سو بتالیس سہولت کار ہیلتھ ورکروں کے ساتھ اس قومی مہم میں شریک ہونگے۔ دو سو چھیانوے ایریا انچارج اور ننانوے زونل سپروائزرز مہم کی نگرانی کرینگے۔

ضلع گلگت میں اٹھائیس ہزار دو سو ایک، ضلع اسکردو میں تینتیس ہزار سات سو ستانوے، دیامر میں باون ہزار چار سو تیس، غذر میں ستائیس ہزار سات سو اکتالیس، گانچھے سترہ ہزار چار سو اکیس، استور سولہ ہزار چھ سو، ہنزہ چھ ہزار تین سو اکیاسی، نگر آٹھ ہزار آٹھ سو بتالیس، شگر گیارہ ہزار ایک سو باسٹھ اور کھرمنگ میں سات ہزار چھ سو اکیاون پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔

جی بی دو ہزار نو اور دس میں پولیو فری تھا جبکہ دو ہزار گیارہ اور بارہ میں ایک ایک کیس سامنے آیا تھا۔ دو ہزار تیرہ سے دو ہزار سولہ تک جی بی میں کوئی پولیو کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا تھا، جس پر جی بی کو پولیو فری صوبہ ہونے کا اعزاز ملا تھا۔ مگر بد قسمتی سے دو ہزار سترہ میں ضلع دیامر میں ایک پولیو کیس رجسٹرڈ ہوا جسکی وجہ سے گلگت بلتستان سے یہ اعزاز چھن گیا۔ جس بچے پر پولیو وائرس پائے گئے تھے وہ بچہ جی بی کا نہیں بلکہ کے پی کے کا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close