اسلام آباد

پریانتھا کی طرح مشتاق کے لیے کھڑا ہونا ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے کہا کہ ہجوم کے ہاتھوں قتل کی تائید نہیں ہوسکتی

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے کہا کہ پریانتھا کی طرح مشتاق کے لیے کھڑا ہونا ہوگا، ایسےواقعات کے باعث انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کی تائید نہیں ہوسکتی، پاگل کو پتھر مار کر قتل کا حق کیسے دیا جاسکتا ہے؟

گذشتہ روز مبینہ طور پر توہینِ مذہب کا الزام لگا کر ہجوم نے ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔

مقتول کی شناخت مشتاق کے نام سے ہوئی، خانیوال کا رہائشی تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close