اسلام آباد

پیپلز پارٹی نے سانحہ پاراچنار پر سینیٹ سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے سانحہ پاراچنار پر سینیٹ سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التواء میں پاراچنار میں مسلسل ہونے والے دہشتگرد حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تحریک التواء میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سینیٹ اجلاس میں معمول کی کاروائی معطل کرکے پاراچنار میں ہونے والی دہشتگردی کے واقعہ پر بحث کرائی جائے۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سانحہ پاراچنار کے متاثرین کو بھی آئل ٹینکر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ورثاء کو دیے جانے والے معاوضے کے برابر معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close