اسلام آباد

ٹرمپ کو کشمیر میں بھارت کی بربریت نظر نہں آ رہی، مشال ملک

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ ہزاروں جوان، بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو شہید کیا گیا، لاکھوں کشمیری معذور ہو گئے، کیا ٹرمپ کی آنکھیں بند ہیں کہ انہیں کشمیر میں بھارت کی بربریت نظر نہیں آ رہی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے قربانی دینے والے لاکھوں کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی۔

مشال ملک نے کہا کہ امریکی صدر کا تحریک حق خود ارادیت کو دہشت گردی کہنا حیران کن ہے، کشمیری خون دے رہے ہیں، ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ پاکستان کے ارکان پارلیمنٹ کو سلامتی کونسل کے مستقل ممالک کا دورہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا سکھ برادر ی کو واہگہ بارڈر پر روکنا افسوس ناک ہے، بھارت کی بڑھتی ہوئی دہشتگردی ایشیاء کیلئے سخت خطرہ بن چکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close