اسلام آباد

ملک دشمن پاراچنار دھماکوں کے ذریعے فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا، پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحد ہے، سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور ملک کا مستقبل اور آئندہ نسلیں مزید محفوظ ہوں گی۔ ریڈیو پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں 90 فیصد کمی آئی ہے، سیکیورٹی فورسز اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور ملک کا مستقبل اور آئندہ نسلیں مزید محفوظ ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن پاراچنار دھماکوں کے ذریعے فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں، سیکیورٹی فورسز اور عوام نے ملک دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دئیے ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحد ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close